ڈھاکہ میں دھماکے سے عمارت منہدم ، 7افراد ہلاک ،کئی زخمی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے موگ بازار علاقے میں دھماکہ ہونے کے بعد ایک عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ۔ یہ اطلاع میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر شفیق الاسلام نے دی ہے ۔بی ڈی نیوز۔ 24 آؤٹ لیٹ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی دیر رات ہوئے اس دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج ہوسکتا ہے ۔بی ڈی نیوز۔ 24 نے مسٹر اسلام کے حوالے سے بتایا ہیکہ اس واقعہ میں اب تک 7افراد کے فوت ہوجانے کی اطلاع ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں زخمیوں میں عمارت میں رہنے والے کم از کم 400 افراد کے علاوہ پیدل چلنے والے اور دو بسوں کے مسافر بھی شامل ہیں۔ اس دھماکے سے دو بسوں کو نقصان پہنچا ہے ۔بنگلہ دیشی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ رات کے وقت موگ بازار کی ایک عمارت میں ہوا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی 7عمارتوں کو اس سے نقصان پہنچا۔ پولیس کمشنر شفیق الاسلام نے بتایا کہ تحقیقات کرنے والے اس دھماکہ کے محرکات کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں لگا سکے ہیں۔

Leave a comment