ڈھائی کروڑ ادا کرنے پرناندیڑ کارپوریشن کے پمپ ہاوس کوبجلی کی فراہمی بحال

0 34

ناندیڑ:21نومبر ۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میونسپل کارپوریشن نے بجلی بل کی رقم ادائیگی نہیںں کی تھی جس کے بعد بجلی کمپنی کے عہدیداران نے کارپوریشن کے 13 پمپ ہاو¿س کی بجلی منقطع کردی تھی جس کے بعد شہر میںپانی کی فراہمی پر بُرااثر پڑاتھا لیکن منگل 20نومبر کوکارپوریشن کی جانب سے دو کروڑ 60لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد 13 پمپ ہاو¿س کی بجلی دوبارہ بحال کردی گئی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے ایگزیکٹیوانجینئر سوگرو اندھارے نے بجلی بھون میںبجلی کمپنی کے عہدیداران سے فی الفور تبادلہ خیال کیاتھا جس کے بعد کارپوریشن نے بقایا رقم 2کروڑ60لاکھ روپے ادا کردئے تھے ۔ پمپوں کوبجلی کی فراہمی جاری کردی گئی ہے لیکن آئندہ اگر میونسپل کارپوریشن بجلی کے بل کی رقم پابندی سے ادا نہیں کرتی ہے پمپ ہاو¿س کی بجلی بند ہوسکتی ہے ۔جس کے نتیجے میں پمپ ہاو¿س سے شہر کوپانی کی فراہمی رُک سکتی ہے ۔س