واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں بڑی تعداد میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس اہلکاروں کے تشدد سے ہلاکت کے بعد امریکہ کے کئی شہروں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں بد امنی انتہائی ذلت آمیز ہے، لاقانونیت اور تشدد کے خاتمہ کے لئے فوج کو متحرک کیا جائے گا، بطور صدر میری پہلی اور سب سے بڑی ذمہ داری امریکہ اور اس کے شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔