ریلویز کی کوئی غلطی نہیں، مملکت وزیر منوج سنہا کا بیان
نئی دہلی۔20 اکٹوبر ۔ مملکتی وزیر ریلوے منوج سنہا نے امرتسر کے قریب دسہرہ کا جشن منانے میں مصروف افراد کو روندنے والی ٹرین کے ڈرائیور کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اس میں ریلویز کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ انہوںنے عوام کو مشورہ دیا کہ ریلوے پٹریوں کے قریب اس قسم کی تقاریب کا اہتمام نہ کیا جائے۔ اس حادثہ میں 60 افراد ہلاک اور دیگر 70 زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے 39 نعشوں کی شناخت کرلی ہے۔ ریلوے نے کہا کہ سانحہ میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے کیوں کہ دسہرہ تقریب کے بارے میں اس کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ منوج سنہا نے کہا کہ یہ واقعہ ریلوے کی غلطی نہیں ہے۔ ہماری طرف سے کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے۔ ڈرائیور کے خلاف کوئی کا رروائی نہیں کی جائےگی۔ عوام مستقبل میں پٹریوں کے خلاف اس قسم کی تقاریب کے اہتمام سے گریز کریں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہم احتیاط کی جاتی تو یہ حادثہ ٹل سکتا تھا۔ تقرےب میں شریک سابق رکن اسمبلی نوجوت کور سدھو پر حملہ کے بارے میں ایک سوال پر مملکتی وزیر نے کہا کہ اس مسئلہ پر کسی کو بھی سیاسی کھیل نہیں کھیلنا چاہئے۔ یہ ایک المناک واقعہ ہے۔