عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میچ کے لیے ہندوستان نے اپنے ان 11 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جو کل یعنی جمعہ کو میدان پر اترتے ہوئے نظر آئیں گے۔

پہلے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل میچ میں ہندوستان کے تیز گیندباز محمد سراج کو موقع نہیں دیا گیا ہے۔ جن تین گیندبازوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ان کے نام ہیں محمد سمیع، جسپریت بمراہ اور ایشانت شرما۔

پوری ٹیم اس طرح ہے: وراٹ کوہلی (کپتان)، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، روہت شرما، شبمن گل، چیتیشور پجارا، رشبھ پنت، آر اشون، رویندر جڈیجہ، جسپریت بمراہ، ایشانت شرما اور محمد سمیع۔