مئو۔ اترپردیش کے مئو صدر سے باہوبلی رکن اسمبلی مختار انصاری کے ذریعہ استعمال کئے جانے والے خاص ایمبولینس معاملے میں ڈاکٹر اور بی جے پی کی خاتون رہنما الکا رائے سمیت اسپتال کے ڈائریکٹر ایس این رائے کو پیر کی دیر رات میں بارہ بنکی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ پنجاب کے روپڑ جیل سے موہالی کورٹ پیشی کے دوران مختار انصاری کے ذریعہ استعمال کیا گیا وہ ایمبولینس اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع سے رجسٹرڈ تھا۔ میڈیا کے نوٹس میں آنے کے بعد پولیس کے ذریعہ اس معاملے کا انکشاف کیا۔ ایمبولینس مؤ کی خاتون ڈاکٹر اور بیجے پی خواتین مورچہ گورکھپور صوبے کی علاقائی جنرل سیکرٹری الکا رائے کے ذریعہ چلائے جارہے اسپتال سنجیونی کے نام سے آر ٹی او بارہ بنکی میں رجسٹرڈ تھا۔بارہ بنکی پولیس نے الکا رائے اور اسپتال کے ڈائریکٹر ایس این رائے کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ کچھ دن پہلے بارہ بنکی پولیس نے مئو میں اسپتال میں ڈاکٹر اور ڈاکٹرکے بھائی سے گھنٹوں پوچھ گچھ کر کے ثبوت جمع کئے ۔ اس معاملے میں پہلے ہی مئو کے ہی راج ناتھ یادو کی گرفتار بارہ بنکی پولیس نے کرلی تھی۔حالانکہ اس سلسلے میں ٹیلی فون کے ذریعہ مئو پولیس سپرنٹنڈنٹ سشیل گھلے اس گرفتار کے سلسلے میں بارہ بنکی پولیس سے پوچھنے کے لئے کہا۔ ڈاکٹر الکا رائے بی جے پی کے آنجہانی رکن اسمبلی کرشن آنند رائے کی اہلیہ ہیں جن کے قتل کے معاملے میں مختار انصاری اہم ملزم ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں