ڈاکٹر نہال احمد خان کومراٹھواڑہ کے پہلے ”مسلم ڈی ایم کارڈیالوجسٹ“ بننے کا اعزاز
پربھنی:یکم نومبر: کامل ایجوکیشن سوسائٹی پربھنی کے نو منتخب سیکریٹری محترم اقبال احمد خان صاحب کے ہونہار فرزند ڈاکٹر نہال احمد خان نے امسال ریاست تیلنگانہ کے ورنگل کی معروف یونیورسٹی “کالوجی نارائن راو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس” سے ڈاکٹری کی گراں قدر و اعلیٰ ڈگری “ڈی ایم کارڈیالوجی” بہترین کامیابی کے ساتھ حاصل کی ہے.
اسی طرح انھیں علاقہ مراٹھواڑہ کے پہلے م±سلم “ڈی ایم کارڈیالوجسٹ” بننے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر نہال احمد خان نے اپنی میٹرک تک کی تعلیم اردو میڈیم سے پربھنی کے معروف تعلیمی ادارہ ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول و جونیئر کالج سے حاصل کی ہے۔
علاوہ ازیں اس پر مسرّت موقع پر والدین، دوست احباب، عزیز و اقارب اور کامل اردو ہائی اسکول کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے ڈاکٹر نہال احمد خان کو ان کی زبردست کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمنّاو¿ں کا اظہار کیا۔