شاعراورنثرنگار ڈاکٹرفہیم احمدصدیقی مرحوم کی تصنیف ُ ُ ُسرابوں کاسفر ٗ ٗ (منظوم خودنوشت)طبع ہوکر منظر عام پرآچکی ہے۔کتاب دلّی کتاب گھر ٗجامع مسجد دہلی سے طبع ہوئی ہے۔اور ناشر سرسید آرٹس کامرس اینڈسائنس کالج اورنگ آباد ہے ۔ کتاب دو حصو ں پرمشتمل ہے ۔دوسرےحصہ میںتعزیتی پیامات شائع کئے گئے ہیں۔تعزیتی پیامات کے حصے میںصفحہ 351 نمبر پر میرے نام( محمدتقی) سے جوتعزیتی پیام ۔ تحریرچھپی ہے وہ میری نہیں ہے ۔ اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ پتہ نہیں ناشراور کتاب کے ذمہ داران سےاتنی بڑی غلطی کیسے ہوگئی! کتاب کی اشاعت سے قبل ڈاکٹرفہیم احمدصدیقی کے فرزند مقیم الدین صدیقی نے مجھ سے فون پراوربالمشافہ ملاقات کرکے درخواست کی تھی کہ میں کتاب کےلئے اپناتعزیتی پیام دوں۔اور یہ بھی کہا تھا کہ میں کچھ دوستوں ٗادیبوں ٗشاعروں اورصحافیوں کے تعزیتی پیامات منگوائیں۔ میں نےمیرے دوست انتخاب حمید(اورنگ آباد) ٗ منورعلی رضوی (ممبئ)خان شمیم خان (اورنگ آباد)وغیرہ سے تعزیتی پیامات اپنے ای میل آئی ڈی پرمنگوائے جو کتاب میں شامل ہیں۔فہیم صدیقی سے میرے دیرینہ دوستانہ مراسم اورتعلقات کی بنیاد پر میں نے ایک مختصر تعزیتی مضمون بعنوان ُ روشنی سو گئی سفر کرکے ٗ ٗ لکھ کر فہیم صدیقی کی پہلی برسی پر 21 ۔ اپریل 2022 کو روزنامہ ورق تازہ ناندیڑ میں شائع کیاجسے مراٹھواڑہ اوردیگر علاقوں کے ادبی حلقوں میںکافی پسند کیاگیا۔

مہاراشٹر ٗ تلنگانہ ٗ کرناٹک اور دہلی کے اردو ادبی حلقوں میں سینئر صحافی اورادیب کی حیثیت سے میری شناخت بن چکی ہے میں گزشتہ45سالوں سے لکھ رہاہوں اور ملک بھر کے ادبی رسائل ٗ اردو اخبارات میںچھپ رہا ہوں۔آل انڈیا ریڈیو اسٹیشنوں سے میری تقاریراور افسانے بھی نشر ہوچکے ہیں۔میرے نثری مضامین کا پہلا مجموعہ ُمٹی کے چاندستارے ٗ ٗ زیرطبع ہے ۔اورانشا اللہ بہت جلد منظر عام پر آرہا ہے ۔ کسی دوسرے قلمکار کی تحریر میرے نام سے شائع ہونے پر مجھے ذہنی تکلیف ہوئی ہے۔ایسے ہی ذہنی کرب سے شاید تحریر کااصل خالق بھی گزرہا ہوگا ۔اپنی ادبی ساکھ کوکوئی نقصان نہ پہونچے اس غرض سے میں یہ بیان شائع کرر ہاہوں ۔ تحریر کے اصل قلمکار سے میری مخلصانہ اپیل ہے کہ و ہ مجھ سے ذیل کے موبائیل نمبر اور ای میل پرربط پیدا کریں۔
محمدتقی ٗمالک ومدیراعلیٰ ٗ ورق تازہ ناندیڑ
Email:waraquetazadaily@yahoo.co.in 9325610858- 8055362952
مالک اردو ویب سائٹ waraquetaza.com:
مالک ہندی ویب سائٹ indi.waraquetaza.com مالک :ورق تازہ یوٹیوب چینل