رانچی : ریاست جھاڑ کھنڈ میں تین بچوں کی ماں نے اس بات پر اپنے شوہر کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا کیونکہ اس نے اسے ڈانس کرنے سے روکا تھا .   میڈیا کے مطابق ضلع بوکارو میں جمعہ کو سرسوتی پوجا کے بعد آرتی دیوی نامی خاتون ڈی جے پر ڈانس کر رہی تھی .

 

اس کے شوہر کرشنا باگتی نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا تو خاتون طیش میں آگئی اور لوہے کے راڈ سے اپنے شوہر کی جم کر پٹائی کردی.بیوی سے پٹائی کھانے والا کرشنا باگتی شدید زخمی ہوگیا جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ 24 گھنٹے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا.

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے. پولیس مقتول کرشنا پتھر توڑنے کا کام کرتا تھا جبکہ اس کی بیوی گھریلو خاتون ہے، دونوں کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے.