ڈالر کی قیمت 18 روپے اضافے کے بعد ریکارڈ 284.88 پر پہنچ گئی، پاکستان میں فروری میں مہنگائی کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب ایک ڈالر کی قیمت 18 روپے سے زائد کے اضافے کے بعد 284.88 روپے کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔
کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب ایک ڈالر کی قیمت 18 روپے سے زائد کے اضافے کے بعد 284.88 روپے کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔
گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 266.11 روپے پر بند ہوئی تھی جس میں جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی۔
کرنسی مارکیٹ ڈیلروں کے مطابق ڈالر کی امپورٹ ڈیمانڈ میں تو کوئی نمایاں اضافہ دیکھا گیا تاہم آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجہ سے افواہ سازی کی بنیاد پر خبروں کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔