
چین نے ایسی بلٹ ٹرین تیار کی ہے جو انتہائی سرد موسم میں بھی بہت تیزرفتاری سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سی آر 400 اے ایف۔ جی نامی ٹرین منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بھی 350 می فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔
یہ چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کے بلٹ ٹرینوں کے پروگرام کا حصہ ہے۔اس ٹرین کو گزشتہ دنوں بیجنگ میں متعارف کرایا گیا تھا جو چین کے دارالحکومت سے شمال مشرقی حصوں کی جانب سفر کرے گی جس میں ہربن بھی شامل ہے، جہاں کا ہر سال ہونے والا آئس فیسٹیول بہت مشہور ہے۔
حکام نے فی الحال اس ٹرین کے آپریشنز کے آغاز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
چینی سوشل میڈیا سائٹ وی چیٹ پر چائنا ریلوے بیجنگ گروپ (یہ چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی کا حصہ ہے) نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ یہ ٹرین شدید سردی میں بھی تیزرفتاری سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس مقصد کے لیے مختلف پرزہ جات پر توجہ دی گئی ہے، جیسے بولٹس کرومیم مولیبیڈنیم ایلوے سے تیار کردہ ہیں، یہ میٹریل بہت کم درجہ حرارت میں بھی کام کرتا ہے۔
اسی طرح سیلیکون سیلنگ پٹیاں، جو برف کو ٹرین کی باڈی میں داخل ہونے سے روکتی ہیں، ٹمپریچر ریزیزٹنٹ بریک کنٹرول ڈیوائسز اور اسٹین لیس اسٹیل پائپ وغیرہ بھی قابل ذکر ہیں۔
Hi…. I am Naqui Shadab Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra. Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use Facebook button to follow me.