Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

چین میں کرونا کے بعد سعودی عرب میں خوفناک وبا پھیلنے کا انکشاف

کراچی :سعودی عرب میں برڈ فلو کی انتہائی وبائی قسم کے پھوٹنے کا انکشاف ہوا ہے، جانوروں کی صحت کے عالمی ادارے (او آئی ای) نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال اسلئے بھی توجہ کی متقاضی ہے کہ چین پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے . غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، برڈ فلو کا یہ کیس دارالحکومت ریاض سے 150؍ کلومیٹر دور سدیر ریجن میں سامنے آیا ہے .

او آئی ای نے سعودی وزارت زراعتا کے حوالے سے بتایا ہے کہ وائرس کی وجہ سے 22؍ ہزار پرندے مر چکے ہیں. احتیاطاً 3؍ لاکھ 85؍ ہزار پرندے ذبح کیے گئے ہیں.

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر نے تصدیق کی کہ برڈ فلو (ایچ 5 این 8 انفلوئنزا) انفلوئنزا مرغیوں میں پھیلنے کا خدشہ ہے اور اس کی وجہ سے کئی پولٹری فارم کی مرغیاں متاثر ہوسکتی ہیں.وزارتِ ماحولیات کے ترجمان نے تصدیق کی کہ انفلوئنزا پھیلنے کے بعد ملک بھر میں قائم پولٹری فارمز کو سیل کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ٹیموں کو پلیٹ فارمز کی جانب روانہ کردیا گیا ہے تاکہ بروقت اقدامات کیے جائیں.