نئی دہلی،24اپریل.) مرکزی حکومت نے چین سے درآمدہونے والی دودھ اوردودھ بننے والی اشیا میں نقصان دہ کیمیکل میلامائن کی وجہ سے انھیں ہندوستان درآمد کرنے اور بیچنے پر عائد پابندی میں تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔غیر ملکی تجارت ڈائریکٹوریٹ جنرل نے گذشتہ شام کو جاری ایک نوٹیفکیشن میں بتایا کہ یہ پابندی بدھ کے روز سے نافذ ہوگی۔
حکومت نے چین سے آنے والی دودھ اور دودھ کی اشیا میں میلامائن کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے 24 اکتوبر 2008 کو پہلی بار پابندی عائد کی گئی تھی جسے بار بار بڑھایا گیا ہے۔ ان اشیا پر گذشتہ دفعہ 24 دسمبر 2018 کو پابندی عائد کی گئی تھی جو 23 اپریل کو ختم ہو گئی تھی ۔ نئی پابندی آئندہ چھ ماہ تک نافذ العمل ہوگی۔
وزارت نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی اور اسٹینڈرڈ اتھارٹی (FSSAI) نے پانچ اپریل کو متعلقہ محکمہ اور وزارت کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی جس میں چین سے درآمد دودھ اور دودھ کی اشیا پر چھ ماہ تک مزید پابندی میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تمام بندرگاہوں پر میلامائن کی تفتیش کرنے والی مشینیں لگانے تک پابندی جاری رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
غیر ملکی تجارت ڈائریکٹوریٹ جنرل کے مطابق سفارشات کے مطابق چین نے دودھ اور دودھ کی اشیا جیسے چاکلیٹ، کینڈی اور دودھ کی آمیزش سے بننے والی اشیا کو ہندوستان میں درآمد کرنا اور انھیں فروخت کرنےپر پابندی نافذ رہے گی۔