نئی دہلی : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی دختر ہرشیتا کجریوال کو آن لائین دھوکہ دہی کا شکار بنادیا گیا۔ انہیں آن لائین مارکٹ پلیس پر لوٹا گیا۔ وہ اپنا پرانا صوفہ سیٹ بیچنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ آن لائین مارکٹ پلیس پر انہوں نے ایک خریدار سے رابطہ کیا اور دونوں کے درمیان صوفہ کی ڈیل طئے پائی۔ اس شخص نے ہرشیتا سے کہا کہ وہ QR کو اسکیان کرے تاکہ اسے رقم بھیجی جاسکے۔ مذکورہ کوڈ اسکیان ہونے کے بعد اس ملزم نے پہلے ہرشیتا کے اکاؤنٹ میں ایک چھوٹی سی رقم جمع کرائی جس کا مقصد اکاؤنٹ کی تصدیق کرنا تھا ، اس کے بعد اس شخص نے پہلے 20,000 روپئے اور 14,000 روپئے ان کے اکاؤنٹ سے نکال لئے ۔ چیف منسٹر ہاؤز کے قریبی ہرشیتا نے اس دھوکہ دہی سے متعلق درخواست داخل کی ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں