چوکیدار ، آپ کے مستقبل کو محفوظ بنانے بے تکان کام کررہا ہے : مودی

0 29

غازی پور (یوپی) ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے غازی پور میں میڈیکل ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کسانوں کے قرضوں کو معاف کرنے کا وعدہ کرنے والی کرناٹک حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ یہ چوکیدار آپ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی خاطر بے تکان کام کررہا ہے۔ انہوں نے حکومت کرناٹک پر نکتہ چینی کی کہ اس حکومت نے کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن صرف 800 کسانوں کا قرض ہی معاف کیا گیا ہے۔ کرناٹک میں لاکھوں کسانوں کا قرض معافی کا وعدہ کیا تھا، لیکن صرف 800 کسانوں کا قرض معاف ہوا۔ یہ کیسا کھیل ہے۔ کیسا دھوکہ ہے۔ ”وزیراعظم مودی نے خود کو چوکیدار قرار دیا اور کہا کہ وہ عوام کی خاطر دن رات کام کررہے ہیں۔ آنے والا وقت آپ کا ہے، آپ کے بچوں کا ہے۔ آپ کا اور آپ کے مستقبل کو سدھارنے کے لئے آپ کا یہ چوکیدار بہت ایماندار سے بہت لگن کے ساتھ دن رات ایک کررہا ہے“۔ مودی نے غازی پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں تفصیل پیش کی۔ مودی نے آج ہی وارناسی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ترقیاتی پراجیکٹس کا افتتاح انجام دیا۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران اپنے حلقہ لوک سبھا وارناسی کو ان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ ایک ایسے وقت جب بی جے پی کو اپنی حلیف پارٹیوں سے دبا¶ کا سامنا ہے اور عام انتخابات 2019ءسے قبل بہترین حکمرانی کا مظاہرہ کرنے کیلئے زور دیا جارہا ہے، وزیراعظم نے اپنے دورہ وارناسی کے دوران کئی پراجیکٹس کا افتتاح کیا