چونکا دینے والی ویڈیو، مشہور ریپر کی سٹیج پر سامعین کے سامنے موت ہوگئی
ایک حیران کن منظر میں مشہور ریپر کوسٹا ٹیچ جنوبی افریقہ میں اپنے کنسرٹ کے دوران مداحوں کے سامنے انتقال کر گئے۔ ان کے اچانک انتقال نے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔جنوبی افریقی ریپر جن کا اصل نام ’’ کونسٹان ٹی نوس سوپانوگلو ‘‘ تھا۔ اس ویڈیو نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا جس میں سنگر جوہانسبرگ میں سٹیچ پر گانا گاتے ہوئے گر گیا اور پھر جان کی بازی ہار گیا۔ سنگر کی عمر صرف 28 سال تھی۔
South African rapper Costa Titch has reportedly #diedsuddenly on stage at a music festival. pic.twitter.com/zAbzWCmBlk
— DiedSuddenly (@DiedSuddenly_) March 12, 2023
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں جنوبی افریقہ میں "الٹرا میوزک” فیسٹیول کے دوران ’’کوسٹا ٹیچ‘‘ کو گاتے ہوئے اور پھر سٹیج پر گرتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس کے بعد دوسروں نے اسے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد کی ۔ سنگر نے پھر گانا شروع اور پھر دوبارہ گر کر بے ہوش ہوگیا۔ ریپر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کا اعلان کردیا گیا۔ طبی حکام نے اس کی موت کی وجہ تاحال واضح نہیں کی۔