چوری ہوا موبائیل فون کا پتہ لگانے کیلئے ایپ متعارف

نئی دہلی۔ دہلی۔ این سی آر کے موبائل صارفین اب اپنے کھوئے اور چرائے گئے موبائل فون کا پتہ لگا سکیں گے۔ حکومت نے پیر کے روز ایک ویب پورٹل پیش کیا ہے۔ یہ دہلی میں کھوئے اور چرائے گئے موبائل فون کو بند کروانے اور اس کا پتہ لگانے کی سہولت دے گا۔ اس پہل کو ستمبر میں ممبئی میں پیش کیا گیا تھا جسے اب دہلی۔ این سی آر کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ سال 2020 میں اس کے ملک کے دیگر حصوں میں شروع ہونے کی امید ہے۔

مواصلات کے وزیر روی شنکر پرساد نے اس پہل کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی صنعتی اور ڈیجیٹل پیش رفت کو دیکھتے ہوئے موبائل فون کی حفاظت ضروری ہے۔

دہلی این سی آر کے صارفین اس پورٹل
http://www.ceir.gov.in

سے اپنے کھوئے اور چوری فون کو بند کرانے کے لئے اپیل کر سکیں گے۔ یہی نہیں، فون کو ڈھونڈنے سے متعلق معلومات پولیس افسران کے ساتھ ساجھا کی جا سکیں گی۔ ساتھ ہی برآمد فون کو کھولا بھی جا سکے گا۔ یہ پروجیکٹ سینٹرل ایکوئپمنٹ آئیڈنٹٹی رجسٹر ( سی ای آئی آر) نظام کے ذریعہ حمایت یافتہ ہے۔ محکمہ مواصلات نے موبائل تحفظ، چوری اور دیگر مشکلات کو دور کرنے کے لئے اس نظام کو شروع کیا ہے۔ پرساد نے کہا کہ اس قدم سے دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 5 کروڑ موبائل صارفین کو فائدہ ہو گا۔

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me