چودہ سالہ لڑکی کی بلے بازی پر کرکٹ کے دیوتا بھی فدا ، ویڈیو شئیر کیا
ممبئی: ویمنز پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کی نیلامی پیر کو ہوئی۔ مردوں کی طرح خواتین کا آئی پی ایل بھی اب منعقد ہوگا۔ خواتین کے آئی پی ایل نے اب نئے کھلاڑیوں کے لیے اپنے کھیل کا مظاہرہ کرنے کا ایک اسٹیج تیار کیا ہے۔ نیلامی مکمل ہونے کے ایک دن بعد ہی ایک چھوٹی بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
اس میں ایک 14 سالہ لڑکی مسٹر 360 ڈگری اسٹائل کے ساتھ بیٹنگ کرتی نظر آرہی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگ چھوٹی بچی کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کرکٹ کے دیوتا سچن ٹنڈولکر بھی لڑکی کی بیٹنگ سے کافی خوش ہیں۔
Kal hi toh auction hua.. aur aaj match bhi shuru? Kya baat hai. Really enjoyed your batting. 🏏👧🏼#CricketTwitter #WPL @wplt20
(Via Whatsapp) pic.twitter.com/pxWcj1I6t6
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) February 14, 2023
وائرل ویڈیو میں لڑکی کا نام مومل مہر ہے۔ مومل آٹھویں جماعت میں پڑھتی ہے۔ معاشی صورتحال ابتر ہے۔ اس کے پاس کھیلنے کے لیے سادہ جوتے نہیں ہیں اور گھر کی تعمیر ادھوری ہے۔ مومل کی اس ویڈیو کو سچن نے ٹویٹ کیا اور اس کا خصوصی کیپشن بھی دیا، سچن ٹنڈولکر نے بھی اس لڑکی کی بیٹنگ کو سراہا۔ مومل مہر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ‘کل نیلامی ہوئی تھی اور آج میچ شروع ہوا؟ بیٹنگ دیکھ کر واقعی خوشی ہوئی۔
ایک لڑکی کو کرکٹ کی اچھی ٹریننگ دی جا سکتی ہے۔ اس وقت اسکول ٹیچر روشن خان مومل کے کوچ ہیں۔ جو اسے کرکٹ کی باریکیاں سکھاتے ہے۔ روشن خان روزانہ تین سے چار گھنٹے تک مومل سے کرکٹ کی پریکٹس کرواتے ہیں۔