چوبیس گھنٹوں میں مورتی چور گرفتار

0 13

بھیونڈی (شارف انصاری ):- بھیونڈی کلیان روڈ پر واقع نئی بستی کے ایک گھر سے چوری کے گئی 5 دھاتی مورتیوں کی چوری کے معاملے میں بھیونڈی شہر پولیس کی ٹیم نے 24 گھنٹے کے اندر ملزم فیضل تاج سید کو نہرو نگر سمشان بھومی کے پاس سے گرفتار کر لیا ہے ۔

ملی معلومات کے مطابق بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن کے تحت نئی بستی مراٹهی اسکول کے پاس چالی میں رہنے والی سبودھرا سائی پجاری اپنے ساتھیوں کے ساتھ يللما دیوی کے درشن کے لئے دیگر شہر میں گئی ہوئی تھی ۔ جس کا فائدہ اٹھا کر ایک چور نے دن میں گھر میں چوری کر وہاں رکھی ہوئی دیوتاؤں کی پانچ دھاتی مورتیاں چوری کر فرار ہو گیا۔ اس واردار کی معلومات ملنے پر پڑوس میں رہنے والے شیتل راوت نامی شخص نے شہر پولیس اسٹیشن سے شکایت درج کرائی تھی ۔ مورتیوں کی چوری کی خبر ملتے ہی بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر سبھاش كوكاٹے کی قیادت میں پولیس سب انسپکٹر ایس ایم باركڑے، سریش راجے، وجئے بھالےراو، شرد سانپ، سچن جادھو سمیت پولیس ٹیم نے احاطے میں چوروں کی چھان بین کی ۔تبھی انھیں فیضل تاج سید نامی چور کا نام سامنے آیا ۔ پولیس ٹیم نے نئی بستی شمشان بھومی کے پاس سے فیض کو حراست میں لے لیا اور اس سے سختی سے پوچھ تاچھ کی ۔ پولیس تحقیق کے دوران ملزم نے مورتی چوری کرنے کا اعتراف کیا اور اس نے اسے پائپ لائن کی طرف سے چھپا کے رکھنے کی بات بھی بتائی ۔

ملزم کے بیان پر پولیس ٹیم نے اس جگہ جاکر چوری کی گئی پانچ دھاتی کی تمام مورتیاں برآمد کر لی۔ اس طرح بھیونڈی پولیس نے چوری کی گئی مورتیوں کو 24 گھنٹوں میں برآمد کر لیا ۔ پولیس نے مورتی چور ملزم فیصل تاج سید کو عدالت میں حاضر کیا تھا جہاں عدالت نے ملزم کو 4 دن تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔