نئی دہلی : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج مرکزی حکومت سے جذباتی اپیل کی کہ قومی دارالحکومت کے لئے جلد از جلد آکسیجن فراہم کی جائے۔ اُنھوں نے کہاکہ دواخانوں کو انفیکشن میں غیرمعمولی اضافہ کے سبب آکسیجن کی سخت قلت کا سامنا ہے۔ چیف منسٹر نے ٹوئٹر کے ذریعہ اپنی شکایت درج کرائی کہ دہلی میں آکسیجن کا سنگین بحران برقرار ہے۔ ’’میری مرکز سے دوبارہ اپیل ہے کہ دہلی کے لئے آکسیجن ہنگامی طور پر فراہم کی جائے۔ بعض اسپتالوں میں محض چند گھنٹے کی آکسیجن باقی رہ گئی ہے‘‘۔


اپنی رائے یہاں لکھیں