چندی گڑھ: ایک ہفتہ بعد قبر سے نکالی گئی بچی کی لاش، یہ تھی وجہ
رام دربار میں دو ماہ کی بچی کی لاش کو تدفین کرنے کے ایک ہفتہ بعد پھر سے نکالا گیا ہے۔
رام دربار میں دو ماہ کی بچی کی لاش کو تدفین کرنے کے ایک ہفتہ بعد پھر سے نکالا گیا ہے۔ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم سے پتہ لگایا جائے گا کہ بچی کی موت غیرفطری تو نہیں ہے۔ سیکٹر 31 تھانہ پولیس پورے معاملہ پر نظر رکھ رہی ہے۔
چائلڈ ہیلپ لائن کو ملی اطلاع کے بعد پورا معاملہ شک کے گھیرے میں آگیا ہے۔ 14 اگست کو ہیلپ لائن پر کسی نے اطلاع دی کہ رام دربار میں دو ماہ کی ایک بچی کی موت ہو گئی تھی۔ جب خاندان والے اسے قبرستان لے جا رہے تھے تو اس کے والدین کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ اگر بچی کو پھینکا نہ ہوتا تو اس کی موت نہ ہوتی۔

علامی تصویر
ایسے میں شک ہے کہ بچی کی موت فطری طور پر نہیں ہوئی ہے۔ خبر ملتے ہی چائلڈ ہیلپ لائن نے اطلاع سیکٹر 31 تھانہ پولیس کو دی۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ بچی کو رائے پورخرد کے پاس واقع قبرستان میں دفنایا گیا ہے۔
ایس ڈی ایم کے حکم سے بچی کو قبر سے باہر نکالا گیا
پولیس نے اس کی اطلاع مقامی ایس ڈی ایم کو دی۔ ا س کے بعد ایس ڈی ایم ارجن شرما، سیکٹر 31 تھانہ انچارج اور دیگر ٹیم کے ساتھ رائے پور خرد کے قبرستان پہنچے اور قبر کھود کر بچی کو نکلوایا۔ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔