چندرابابونائیڈو کے پروگرام میں پھر بھگدڑ ۔تین افراد ہلاک

138

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے گنٹور میں اتوار کو چندرابابو نائیڈو کے پروگرام میں ایک بار پھر بھگدڑ مچ گئی۔ اس واقعے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ چار دنوں کے اندر یہ دوسرا موقع ہے جب نائیڈو کے پروگرام میں لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔

آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں بدھ کو سابق وزیر اعلیٰ نائیڈو کے روڈ شو کے دوران بھگدڑ میں ایک خاتون سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ آندھرا پردیش کے گنٹور میں اتوار کو سابق چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کی ریلی میں بھگدڑ مچنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ گنٹور میں حادثہ میں گنٹور کی رہنے والی 50 سالہ گوپیدیسی رامادیوی، 35 سالہ آشیہ اور 40 سال کی ایک نامعلوم خاتون کی موت ہوگئی۔ گنٹور کی 60 سالہ بتھولا لکشمما اس واقعہ میں شدید زخمی ہوگئیں۔