چنئی میں 15سالہ لڑکے میں کورونا وائرس کی علامت پائی گئی

چنئی،8مارچ(یواین آئی)تمل ناڈو کے چنئی میں 15سالہ لڑکے میں کورونا وائرس کی علامت پائے جانے کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایاگیا اور اس دوران ریاست کے وزیر صحت ڈاکٹر سی وجے بھاسکر نے لوگوں سے پُر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالات پوری طرح کنٹرول میں ہیں۔


ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ نیلیش نام کا یہ لڑکا امریکہ سے قطر کے دارالحکومت دوحہ ہوتے ہوئے اتوار صبح یہاں ان ہوائی اڈے پر آیا ہے۔ہوائی اڈے پر شروعاتی میڈیکل جانچ کے بعد لڑکے کو خصوصی ایمبولینس سے راجیو گاندھی گورنمنٹ جنرل ہاسپیٹل (آر جی جی جی ایچ)میں پہنچایا گیا اور پھر اسے الگ وارڈ میں داخل کیاگیا۔


امریکی شہری نیلیش اپنی دادی کی شادی کی 50ویں سالگرہ منانے یہاں آیا تھا۔اس کے خون کے نمونے جانچ کےلئے لیب میں بھیج دیےگئےہیں۔اس دوران مسٹر وجے بھاسکر نےیہاں کہا کہ کورونا وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حالات کنٹرول میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کی شناخت کرنے کی کوشش جاری ہ ے جن میں کورونا وائرس کے علامت ہوسکتی ہے۔انہوں نے لوگوں سے وائرس سے بچنے کےلئے سبھی طرح کے احتیاطی قدم اٹھانے کی اپیل بھی کی۔