چلتی کار میں اچانک دھماکے سے حاملہ خاتون اور شوہر جل کر فوت ٗدل دہلادینے والاویڈیو
تیرواننتاپورم: کیرالا کے کنور ضلع میں جمعرات کے دن ایک حاملہ خاتون اور اس کا شوہر اس وقت فوت ہوگئے جب ان کی کارمیں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔پولیس نے یہ بات کہی یہ جوڑا دیگر 4 لوگوں کے ساتھ ایک ہاسپٹل جارہا تھا کہ قریب صبح 10:40 بجے کنور فائراسٹیشن کے قریب یہ واقع پیش آیا۔
پولیس نے کہا کہ اگلی نشستوں پر بیٹھا جوڑا جل کر فوت ہوگیا جبکہ پچھلی نشستوں پر بیٹھے دیگر 4 افراد بچ گئے۔ عینی شاہدین کے بموجب سامنے کی نشستوں پر بیٹھے دو افراد دروازے نہیں کھول سکے جب کہ پچھلی نشستوں پر بیٹھے ایک بچہ اور دیگر 3 بچ گئے۔متوفیوں کی 26 سالہ ریشا اور اس کے شوہر پریجیت کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ یہ ریشا کے معمول کے معائنہ کے لئے ایک مقامی ہاسپٹل جارہے تھے۔کنور پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم فورنسک ماہرین کی آمد کا انتظار کررہے ہیں جو آگ کی حقیقی وجہ کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ ممکنہ کوشش کی جائے گی اور تحقیقات میں تمام پہلوں کا احاطہ کیا جائے گا۔
A couple was charred to death when the car in which they were travelling caught fire near the District Govt Hospital #Kannur, #Kerala on Thursday.
Police said 6 persons were travelling in the car & 4 of them who were sitting in the rear seat escaped when the car caught fire. pic.twitter.com/afBMTxaU5p
— Hate Detector 🔍 (@HateDetectors) February 2, 2023