چاول کے تھیلوں سے بھرے ٹرک چرانے والے ملزمین گرفتار

0 64

عثمان آباد:21اکتوبر۔ ٹرک ڈرائیور اور کلینر کی پٹائی کرکے چاول 800 تھیلوں سے بھرا ٹرک اغوا کرنے والے ملزمین کو صرف دیڑھ گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا ہے ۔ ٹرک کواغوا کرنے کاواقعہ عثمان آباد ۔اوسہ شاہراہ پر پاڈولی کے قریب جمعہ کو پیش آیا تھا ۔ ڈرائیور شمس الدین حیدر صاحب ہسورے والے ساکن پرتاپور ضلع بیدر ‘رائچور سے چاول سے بھرا ٹرک لے کر چلاتھا ۔ 30کلو کے 800 تھیلے تھے ۔ٹرک نمبرKA-56- 0929 رائچور سے گجرات کے سیلوا جارہاتھا ۔ ملزمین نے عثمان آباد ۔اوسہ شاہراہ پر راستے کے درمیان موٹرسائیکل کھڑی کرکے ٹرک کے ڈرائیور اور کلینر کو نیچے اتار ااورخوب پٹائی کی ۔ اس کے بعد ڈرائیور اور کلینر نے شور مچایاتووہاں قریب میں واقع گٹی کریشر کامالک ہری داس جاگ گیااور اس نے پولس ہیڈ کانسٹیبل ہنومنت چوہان کوموبائل پربات کرکے جاے واقع پر بلوایا۔پولس نے ٹرک کاپیچھا کرکے قریب کے ڈھابے پر ٹرک کو پکڑ لیا دوملزمین کوبھی حراست میں لے لیا۔