• 425
    Shares

جلگاؤں (سعید پٹیل)چالیس گاؤں سے موصولہ خبر کے مطابق محمد شاکر علی ذاکر علی (عمر ٢٨ ) اور شمیم شاہ (عمر ٢٦ )رہائش مدھیہ پردیش یہ دونوں پی او پی کے تعمیری کام کے مزدور گذشتہ روز کام کی غرض سے کج گاؤں کی طرف جانے کے لیۓ نکلے تھے۔بھڑگاؤں راستے پر واگھلی گاؤں کے پاس بھیورناتھ مندر کے پاس ان کی بائیک کو سامنے سے آنے والے ڈمپر نے زبردست ٹکر ماری۔

جس میں دونوں بائیک سوار مزدور شدید زخمی ہوکر جاۓ حادثہ پر ہی جاں بحق ہوگۓ۔حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔اس معاملے میں ڈمپر ڈرائیور کے خلاف چالیس گاؤں دیہی پولس اسٹیشن میں باقائدہ معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔اسی دوران حادثے میں ہلاک ہونے والے محمد شاکر علی اور شمیم شاہ ان دونوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم یہاں کے سرکاری اسپتال میں کیاگیا و دونوں کی میت کو ان کے رشتہ داروں کے سپرد کردی گئ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔