نئی دہلی : ہندوستان میں جہاں ایک طرف گزشتہ چند دنوں سے کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، وہیں چار ریاستوں میں کورونا کی تیسری قسم کے وائرس کا پتہ چلایا گیا ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع نے کہا کہ گزشتہ روز اس نئے وائرس کا پتہ چلا ہے اور وہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ یہ وائرس مہاراشٹرا، دہلی، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ میں پایا گیا ہے۔ وائرس کی یہ تیسری نوعیت معائنہ کے 17 مختلف نمونوں میں پائی گئی اور یہ نمونے مہاراشٹرا، دہلی، مغربی بنگال سے حاصل کئے گئے تھے۔ ذرائع نے کہا ہیکہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال ’’کورونا ہاٹ اسپاٹ‘‘ بن سکتا ہے۔ B1.617 نامی نیا وائرس 1373 نمونوں میں سے 133 نمونوں میں پایا گیا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں