ممبئی:7جون۔ (ورق تازہ نیوز)مانسون چار دن قبل ہی مہاراشٹر میں پہونچ گیا ۔موسمیات کی جانکاری دینے والے خانگی ادارے ااسکائے میٹ نے اپنی تازہ ترین موسم کی رپورٹ میں بتایا کہ مہاراشٹر کے ساحلی شہر علی باغ میں مانسون نے چھ جون کودستک دے دی ہے ۔ اور اب یہ علی باغ سے آگے نکل کر پونے‘ نلگنڈہ(تیلنگانہ) ہوتے ہوئے مغربی بنگال پہونچ گیا ہے ۔

علی باغ اورپونے میںبارش جاری ہے۔ا س برس مہاراشٹراورمغربی بنگال میں چاردن قبل ہی مانسون کی بارش شروع ہوچکی ہے۔جون کے مہینے میںاچھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ کونکن اورگوا میں چھ جون کوکافی اچھی بارش ہوئی ہے ۔ آئندہ دو دنوںمیںمانسون کے ممبئی پہونچنے کی قوی توقع ہے ۔ 10اور11جون کو ممبئی میںاچھی بارش ہوگی لیکن 12ور13جون کو موسلادھاربارش ہوسکتی ہے

کیونکہ گجرات ک قریب بحرہ عرب میں ایک نئے طوفان کا دائرہ بنا ہوا یہاں کم دباو کی پٹی بن گیی ہے ۔ودربھ اوراس کے آس پاس کے علاوہ 8جون کوموسلادھار بارش ہوگی ۔جبکہ مراٹھواڑہ میں ہلکی سی وسط بارش کاامکان ہے۔ ملک کے نصف سے زیادہ حصے میں مانسون پہونچ گیا ہے۔