پے ٹی ایم نے دی فون ٹیپ کر کے پیمنٹ کرنے کی سہولت، کارڈ اور انٹرنیٹ کی بھی ضرورت نہیں

0 2

نئی دہلی: ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہویات فراہم کرنے والی کمپنیاں لین دین کے طریقوں میں لگاتار تبدیلیاں لا رہی ہیں۔ اسی ضمن میں پے ٹی ایم نے ایک نئی سروس ’ٹیپ ٹو پے‘ کی شروعات کی ہے۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق اس سہولت کے ذریعے مشین پر فون ٹیپ کر پیمنٹ کرنا ممکن ہوگا۔ اسے استعمال کرنے کے لئے انٹرنیٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق صارفین جب ’ٹیپ ٹو پے‘ سروس کا استعمال کریں گے تو اس کارڈ سے پیمنٹ ہو جائے گا جسے انہوں نے اپنے پی ٹی ایم کھاتہ کے ساتھ رجسٹرڈ کیا ہوگا۔ اس سروس کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس (آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم) دنوں کے صارفین کے لئے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس طرح سے پیمنٹ کسی بھی ایسی پی او ایس مشین پر کیا جا سکتا ہے جو این ایف سی کو سپورٹ کرتی ہے۔