پی ایف آئی پر پابندی مناسب: مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا

1,053

نئی دہلی: مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا (ایم ایس او) ہندوستان کی ایک صوفی طلبہ تنظیم ہے۔ اس تنظیم نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پانچ سال کی پابندی کو ‘مناسب’ قرار دیا ہے۔

ایم ایس او نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہندوستان کے نوجوان سخت گیر نظریہ کوچھوڑ کر حقیقی اسلام کے تصوف کے ساتھ مضبوطی سے جڑجائیں۔

یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں تنظیم نے کہا کہ پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیمیں جیسے کیمپس فرنٹ آف انڈیا، ری ہیب فاؤنڈیشن آف انڈیا، ری ہیب فاؤنڈیشن (کیرالہ)، آل انڈیا امام کونسل، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن، نیشنل ویمن فرنٹ، جونیئر فرنٹ اور امپاورانڈیا فاؤنڈیشن کی مسلسل غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ایسے میں ہندوستان کے مسلم نوجوانوں، طالب علموں، خواتین، بچوں، اماموں اور عام لوگوں کو ساتھ لے کر پی ایف آئی جن خطرناک ڈیزائنوں پر کام کر رہی تھی، انہیں درست نہیں کہا جا سکتا۔