پی ایف اور پینشن یافتگان کا پیسہ ڈوبنے کا خطرہ !
ممبئی:16جنوری ۔(ایجنسی)پی ایف اور پینشن یافتگان کے ہزاروں کروڑ روپئے کے ڈوبنے کا خطرہ ہے۔ آئی ایل اینڈ ایف ایس بحران کے سبب پروویڈینٹ اور پینشنن فنڈس کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ جانکاروں کے مطابق آئی ایل اینڈ ایف ایس اور اس کی گروپ کمپنیوں میں پرووڈینٹ اور پینشن فنڈس کے قریب 15 سے 20 ہزار کروڑ روپئے لگے ہوئے ہیں اگر یہ پیسہ ڈوبا تو پینشن فنڈس کا ریٹرن گھٹ سکتا ہے۔آئی ایل اینڈ ایف ایس پر 91 ہزار کروڑ کا قرض: آئی ایل اینڈ ایف ایس سنگین مالی بحران سے گزر رہی ہے۔ کمپنی پر 910,00 کروڑ روپئے کا قرض ہے۔ اس کا 61 فیصد بینک لون جبکہ 33 فیصد ڈبینچروں اور کمرشیل پیپروں کے ذریعے لئے گئے قرض ہیں۔پرووڈینٹ اور پینشن فنڈس نے آئی ایل اینڈ ایف ایس کے بانڈس خریدے ہیں۔ آئی ایل اینڈ ایف ایس کی ٹرپل اے ریٹنگ کی وجہ سے بانڈس خریدے گئے ہیں۔ ٹرپل اے ریٹنگ والی کمپنیوں میں سرمیاکاری محفوظ ماناجاتا ہے اور اچھے خاصے ریٹرن کی بھی امید رہتی ہے لیکن آئی ایل اینڈ ایف ایسکے ڈوبنے سے ان کا بھی پیسہ پھنس گیا ہے۔آئی ایل اینڈ ایف ایس میں ان بینکوں کا بھی پھنسا: آئی ایل اینڈ ایف ایس میں سب سے زیادہ پیسہ یس بینک، پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) ، انڈس انڈ بینک اور بینک آف بڑودا کا پھنسا ہوا ہے لیکن ان کی کتنی رقم پھنسی ہے اس بارے میں جانکاری نہیں ملی ہے۔