Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ

IMG_20190630_195052.JPG

2-3-12

کراچی:لاہور سے کراچی جانے والا پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارے میں کل 91 مسافر سوار تھے جن میں تین بچے بھی شامل تھے۔اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے پے آئی اے کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔

کراچی میں سول ایویشن اتھارٹی کے ترجمان اسماعیل کھوسو نے اردو نیوز کو بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز کو حادثہ لینڈنگ سے قبل پیش آیا۔
سول ایویشن اتھارٹی کا عملہ، رسکیو ٹیمیں اور انوسٹیگیشن ٹیمیں جائے حادثہ پہ موجود ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارے میں 91 مسافر اور فضائی عملے کے نو افراد موجود تھے۔ترجمان کے مطابق طیارہ کراچی میں لینڈنگ کے بالکل قریب تھا کہ اس کو حادثہ پیش آیا۔ حادثہ جناح ائیرپورٹ سے بالکل متصل علاقے ماڈل کالونی میں پیش آیا۔

اسماعیل کھوسو کے مطابق اہل علاقہ کے جانی نقصان کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایئربس A320 تھا۔
کراچی میں اردو نیوز کے نامہ نگار توصیف رضی کے مطابق جہاز گرنے سے تباہ ہونے والے ایک مکان سے پانچ سالہ بچے اور 33 سالہ مرد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

اس گھر سے نکالے گئے چار افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔