• 425
    Shares

نئی دہلی: پیگاسس جاسوسی معاملہ پر سپریم کورٹ میں داخل عرضی سماعت کے لئے قبول کر لی گئی ہے اور اس آئندہ ہفتہ سماعت ہوگی۔ جمعہ کے روز چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ کے سامنے اس معاملہ کو اٹھایا گیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اس پر اگلے ہفتہ سماعت کریں گے۔

سینئر ایڈویکیٹ کپل سبل نے سپریم کورٹ میں اس معاملہ کو اٹھاتے ہوئے سینئر صحافی این رام کی جانب سے داخل کی گئی عرضی کا ذکر کیا ہے۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے اس پر آئندہ ہفتہ سماعت کرنے کو کہا۔خیال رہے کہ بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کی مدد سے ہندوستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے صحافیوں، رہنماؤں اور دیگر اہم اشخاص کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران لوگوں کے فونز کی ہیکنگ بھی کی گئی۔

ہندوستان میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران، مرکزی وزرا، صحافیوں کو اس سافٹ ویئر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ یہی وجہ ے کہ ہندوستان میں اس مسئلہ پر لگاتار ہنگامہ ہو رہا ہے سپریم کورٹ میں دائر عرضی میں اپیل کی گئی ہے کہ پیگاسس معاملہ کی غیر جانب دارانہ جانچ کی جائے۔ اس جانچ کی قیادت سپریم کورٹ کا کوئی موجودہ یا سبکدوش جج کرے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔