سکیورٹی فورسز کی پیلٹ گنز کا نشانہ بننے والی 19 ماہ کی کشمیری بچی سے ملیے!
بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائر کی گئی پیلٹ گن سے ایک 19 ماہ کی بچی کی آنکھیں بری طرح زخمی ہوئیں جس سے وادی میں ایک بار پھر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔منگل کو کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں حبا جان ہسپتال سے گھر واپس آئیں تو متجسس ہمسائے جن میں بہت سارے بچے بھی شامل تھے، چھروں کا ’نشانہ بننے والی کم عمر‘ بچی کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ایک ہمسائی امینہ راتھر نے حبا کے گالوں کو پیار کرتے ہوئے کہا کہ ‘تمھیں کیا ہوگیا ہے، میری گڑیا۔”مجھے چھوڑو’، حبا چلاتے ہوئے اپنے زخمی دائیں آنکھ کو اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے ملنے کی کوشش کرنے لگی۔ ان کی ماں مرسلہ جان نے اس کے ہاتھ پیچھے ہٹائے۔چند لمحے بعد، اس کی ماں نے مہمانوں سے بھرے کمرے میں اعلان کیا کہ اس کی بیٹی کی بدھ کو ایک اور سرجری ہوگی۔ اس اعلان سے کمرے میں ٹھنڈی آہیں اور صحت یابی کی دعائیں بلند ہوئیں۔حبا کا جس ہسپتال میں علاج ہوا اس کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ سلیم تاک نے بی بی سی کو بتایا کہ ’دوسری سرجری کے بعد ہی ہم آنکھ کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔‘19 ماہ کی اس زخمی لڑکی کی تصاویر نے اس مسلم اکثریتی علاقے میں عوامی غم و غصہ ایک بار پھر بڑھ گیا ہے۔انڈیا اور پاکستان دونوں کشمیر پر دعویٰ کرتے ہیں اور دونوں ممالک نے اس کے کچھ حصوں پر کنٹرول رکھتے ہیں۔ انڈیا پاکستان پر اس خطے میں بدامنی کا الزام عائد کرتا ہے جبکہ اسلام آباد اس کی تردید کرتا رہا ہے۔حالیہ برسوں میں مظاہرین پر پیلٹ گنز کے استعمال سے ایک اندازے کے مطابق خطے میں تقریباً تین ہزار افراد ‘آنکھوں سے محروم ہوئے ہیں، مقامی افراد اسے ‘مردہ آنکھ کی وبا’ قرار دیتے ہیں۔ عوامی غصے کے باوجود انڈین سکیورٹی فورسز نے پیلٹ گنز کے استعمال میں اضافہ کیا ہے۔اتوار کو حبا اپنے گھر پر اپنے بڑے بھائی کے ساتھ کھیل رہی تھی جب گاو¿ں کے افراد کا سکیورٹی فورسز سے تصادم ہوا، جب قریبی گاو¿ں کپران میں چھ علیحدگی پسند باغی پھنس گئے تھے۔ ان باغیوں کو بعد میں مار دیا گیا تھا۔علاقے میں انڈیا مخالف نعرے بازی ہوئی اور سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس پھینکی۔

یہ تصادم حبا جان کے گھر کے داخلی راستے سے چند میٹرز کے فاصلے تک پہنچ چکا تھا۔’میں ناشتہ بنانے کی تیاری کر رہی تھی جب میں نے بری طرح کھانسنا شروع کر دیا۔ آنسو گیس کے شیلز کا سرمئی دھواں گھر میں داخل ہو چکا تھا’، حبا کی ماں اس کے گھر میں دو بچوں کے ساتھ اکیلی تھیں، انھوں نے بتایا کہ ‘ ہر گزرتے ہوئے منٹ کے ساتھ ہوا مزید سانس لینے کے قابل نہیں تھی۔’انھوں نے بتایا کہ ‘حبا نے قے کرنا شروع کر دی اور میرے پانچ سالہ بیٹے کو سانس لینے میں مشکل ہو رہی تھی۔’بچوں کی حالت خراب سے خراب تر ہونے پر مرسلہ جان نے حبا کو بانہوں میں اٹھا لیا، اپنے بیٹے شہادت کا ہاتھ پکڑا اور باہر بھاگیں، لیکن وہ افراتقری میں پھنس گئیں۔مرسلہ جان نے بی بی سی کو بتایا: ‘میں نے فورسز کو اپنی جانب فائرنگ کرتے دیکھا تو میں اپنے بیٹے کو اپنے پیچھے کر لیا اور حبا کو منہ اپنے ہاتھ سے چھپا لیا۔’
ایک سپاہی کی جانب سے پیلٹ گن کی تین فائر ان کی جانب کیے گئے جو مرسلہ کے ہاتھ پر لگے لیکن ایک حبا کی دائیں آنکھ میں جا لگا۔حبا چلائی کہ ‘ماں، یہ جل رہا ہے’ اور اس کی آنکھ سے خون بہنے لگا۔ مرسلہ جان اس کے بعد بے ہوش ہوگئیں۔
انھیں اس وقت ہوش آیا جب انھیں گاو¿ں سے ایمبولینس پر سری نگر ہسپتال پہنچایا جا رہا تھا اور ان کے اردگرد ان کے ہمسائے تھے۔ہسپتال میں اس کی ماں وارڈ کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک جاتے ہوئے اکثر رونے لگتیں۔ انھوں نے اپنی بیٹی کی پسندیدہ ٹافیاں بھی اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں لیکن حبا نے لینے سے انکار کیا اور ہر کسی سے اسے تنہا چھوڑ دینے کو کہتی۔پیلٹ وکٹمز ویلفیئر ٹریسٹ کے سربراہ محمد اشرف وانی نے بی بی سی کو بتایا کہ سٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے پیلٹ گنز سے زخمی اور نابینا ہونے کے 3800 کیس رجسٹر کیے ہیں ‘لیکن سینکڑوں ایسے کیسز ہیں جو سکیورٹی فورسز کے ڈر سے خود کو رجسٹرڈ نہیں کرواتے۔’28 سالہ اشرف وانی کا کہنا ہے کہ اس کی تنظیم کے ساتھ 1233 افراد رجسٹرڈ ہیں اور ان میں سے بیشتر خودکشی کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ نابینا ہوچکے ہیں۔اشرف وانی کی اپنی دائیں آنکھ بھی پیلٹ گن سے بینائی کھو چکی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ’وہ تنگ ہوتے ہیں، وہ شور سننا نہیں چاہتے۔ وہ تنہا رہنا چاہتے ہیں۔‘
(بشکریہ بی بی سی اردو)