پیغمبر اسلام کو بدنام کرنے والی طاقتوں کے خلاف پوری دنیا کے مسلمان متحد ہوں: اعظم خان
جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سی آرپی ایف کے قافلے پرہوئے دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لینے کے لئے ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی اوکے ) کے بالا کوٹ میں جیش محمدکے بڑے ٹھکانوں پرحملہ کیا اورانکو پوری طرح سے تباہ کردیا۔ہندوستانی فضائیہ کے سرجیکل اسٹرائیک کی سماجوادی پارٹی کے قدآورلیڈراورسابق وزیر اعظم خان نے تعریف کرتے ہوئے فوج کومبارکباد دی۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لئے جوبھی فوجی کارروائی ہوئی وہ جائزہے۔
اعظم خان نے کہا کہ آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوبدنام کرنے والی طاقتوں کی پوری دنیا کے مسلمانوں کو مذمت کرنی چاہئے۔ اعظم خان نے کہا کہ یہ امتحان کی گھڑی ہے، مندر، مسجد، گوردوارہ، گرجا گھرسب کوایک ساتھ کھڑے ہونا چاہئے اوروطن کی حفاظت کیلئے جوممکن ہووہ کرنا چاہئے۔اعظم خان نے کہا کہ ہمیں اندر اورباہر دونوں سے مضبوط رہنا ہے۔تاکہ ہم دشمن کے منصوبوں کوناکام کر سکیں ۔
#PulwamaAttack #SurgicalStrike2 #IndianAirForce #AzamKhan #Islam #Muslims #IndianUrduNews #UrduNewsUttarPardesh