پیدل حج پر جانے والے شہاب چتور کی عراق آمد : حضرت شیخ عبد القادر جیلانی کے روضہ پر حاضری : کربلا اور بصرہ کا دورہ کیا : ویڈیو دیکھیں

2,618

ریاست کیرالہ کے رہائشی نوجوان شہاب چتور نے بغداد میں حضرت شیخ عبد القادر جیلانی کے روضہ پر حاضری دی، درگاہء غوث الثقلین کے متولی نے انکا خیر مقدم کیا۔

شہاب چتور نے دو جون 2022 کو اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ وہ گزشتہ سال ستمبر میں امرتسر پہنچے تھے اور پاکستان کی طرف سے پاکستان سے پیدل گزرنے کی اجازت اور ویزے کا انتظار کررہے تھے۔ لیکن پاکستان اور بھارت کے مابین ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے شہری کو پیدل ٹرانزٹ ویزا فراہم کریں گے۔

حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے پیدل سفر کرنے والا بھارتی نوجوان شہاب چتور واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ چتور گذشتہ چار ماہ سے پاکستان میں پیدل سفر کی اجازت اور ویزا ملنے کا انتظار کررہے تھے۔

اس وجہ سے شہاب چتور کو کئی ماہ امرتسر کے ایک سکول میں قیام کرنا پڑا اور اب پاکستان کی طرف سے انہیں لاہور کا دو دن کا ٹرانزٹ ویزا ملنے کے بعد وہ پاکستان پہنچے ہیں۔ شہاب چتور نے واہگہ اٹاری سرحد عبور کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو جبکہ پاکستان پہنچنے کے بعد چائے پیتے ہوئے اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

لیکن اب شہاب پاکستان سے آگے نکل کر بنگلہ دیش ایران ہوتے ہوئے عراق پہنچ چکے ہیں۔ اس