نئی دہلی : آدھار کارڈ سے پیان کارڈ کو لنک کرانے کی آج آخری تاریخ تھی لیکن مرکزی حکومت نے اب اس میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ پیان کارڈ کے ساتھ آدھار کارڈ کو لنک کرانے کی آخری تاریخ 30 جون 2021ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ انکم ٹیکس ادا کرنے والوں کیلئے آج آخری تاریخ ہونے سے تشویشناک صورتحال پیدا ہوئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اگر آپ نے وقت مقررہ پر آدھار کارڈ کے ساتھ پیان کارڈ کو لنک نہیں کیا تو مالیاتی لین دین میں مشکلات پیدا ہوگی اس کے علاوہ 10 ہزار روپئے کا بھی جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ 5 منٹ میں آدھار کارڈ سے پیان کارڈ کو لنک کرایا جاسکتا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں