پیاز 220 روپے، چکن 700 روپے، چاول 146 روپے فی کلو : پاکستان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آپ کو چونکا دیں گی : ویڈیو دیکھیں
پڑوسی ملک میں احتجاج، جھڑپیں اور یہاں تک کہ تشدد کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جو اپنی اندرونی قلت کو پورا کرنے کے لیے گندم کا آٹا درآمد کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ چکن کی قیمت گزشتہ ماہ 300 روپے سے بڑھ کر اس ماہ تقریباً 700 تک پہنچ گئی۔ ان کے مزید اوپر جانے کی توقع ہے، سرکاری ذرائع نے رپورٹس کے حوالے سے بتایا۔ جس چیز نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کو ناراض کیا ہے، وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے حال ہی میں لوگوں سے کہا کہ وہ یہ کہتے ہوئے چکن کھانا چھوڑ دیں کہ یہ ان کی صحت کے لیے اچھا نہیںہے۔پاکستان میں گندم کا موجودہ بحران بنیادی طور پر ملک میں پنجاب اور سندھ حکومتوں کے غلط تخمینوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے تخمینے کے مطابق پاکستان کو اپنی فوری داخلی طلب کو پورا کرنے کے لیے گندم کی 4 لاکھ بوریوں کی ضرورت ہے۔ قرضوں میں ڈوبا یہ ملک خسارے کو پورا کرنے کے لیے روس سے گندم درآمد کر رہا ہے۔
ملک بھر میں روٹی غریب کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے اور شہری آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے سخت پریشان ہیں۔ پاکستان میں عام آدمی کا آئے روز مہنگائی کی نئی لہر سے واسطہ پڑ رہا ہے، مہنگے آٹے اور روٹی کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہری آٹےکی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں اور گیس کی قلت کے باعث روٹی باہر سے خریدنے پر بھی مجبور ہیں تاہم وہاں بھی روٹی اور نان کی قیمتیں آئے روز بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ کمشنر لاہور نے روٹی کی قیمت بڑھانے سے انکار کردیا ہے جب کہ روٹی کی قیمت نہ بڑھانے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے جمعرات کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کہتے ہیں کہ جب تک سرکاری گندم کا کوٹا نہیں بڑھایا جاتا یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا، مارکیٹ میں گندم وافر ہوگی تو آٹا سستا ہو گا۔ دوسری طرف محکمہ خوراک کی ترجمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر مس نعیم افضل کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کو وافر گندم دے رہے ہیں، جگہ جگہ ٹرکوں پر سستا آٹا بھی فروخت ہو رہا ہے، سرکاری آٹے کی قلت ہے اور نہ ہی قیمت بڑھائی ہے، بے ضابطگیوں پر ملوں کے خلاف کارروائی بھی کر رہے ہیں۔ پشاور میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمتمیں 10 روپے کا اضافہ کردیا ہے،170 گرام کی
روٹی 20 روپے سے بڑھ کر 30 روپی پر فروخت ہونے لگی ہے۔ خیبر پختونخوا میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، شہریوں کے لیے سرکاری آٹے کا حصول مشکل ہوگیا ہے حکومت اور فلور ملز مالکان کے مطابق ملک اور صوبے میں گندم کی کوئی کمی نہیں۔ صوبےکی سالانہ گندم کی ضرورت 50 لاکھ میٹرک ٹن ہے جس میں 12 لاکھ صوبےکی پیداوار ہے جب کہ باقی پنجاب سے درآمد کی جاتی ہے، پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پیش آنے والے مسائل قیمتوں میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں۔ ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی آٹے اور گندم کا بحران جاری ہے، پاسکو سے خریدی گئی دو لاکھ بوری گندم میں سے دس ہزار بو ر ی گندم کوئٹہ پہنچ گئی ہے جس سے بحران میں کمی کا امکان ہے۔ لاڑکانہ میں آٹا 150 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، ہوٹل مالکان نے بھی روٹی اور سالن کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال اور مکمل طور پر غائب ہے۔
पाकिस्तान के लोग आटे के लिए क्यों तरस रहे हैं? pic.twitter.com/ByDXgtHE4C
— BBC News Hindi (@BBCHindi) January 11, 2023