ممبئی:15 اپریل۔(ورق تازہ نیوز) ریاست میں آج سے پندرہ دنوں کاکرفیو نافذ کیا گیا ہے لیکن آج صبح ریاست کے تمام ہی شہروں میں کرفیو کا”تین تیرہ “ ہوتا نظر آیا ،کیونکہ ہر جگہ صبح سے ہی لوگوں کاسڑکوں پرہجوم تھا۔ دوپہر تک یہ سلسلہ جاری رہا ۔سبزی ترکاری‘کرانہ اور دیگر ضروری اشیاءکی دوکانیں کھلی رہنے سے سڑکوں پرعوام کاہجوم دیکھاگیاجبکہ پولس کاروائی بھی نہیں کی جارہی تھی اسلئے لوگ بلاخوف سڑکوںپرگھومتے نظر آئے ۔

اسی بات کودھیان میں رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ اودھوٹھاکرے نے ایک حکمنامہ جاری کیا کہ ر یاست میں پابندیاں مزید سخت کی جائیں اورکرفیو پر سختی سے عمل آوری کریں ورنہ آئندہ دنوں میں ضروری اشیاءکی دوکانیں بھی بند کرناپڑسکتا ہے ۔کیونکہ لوگوں کے ہجوم کوکم کرنے کیلئے لاک ڈاون یاکرفیو نافذ کیاگیا ہے اگراسکے باوجود لوگ گھروں میں نہیں رہتے ہیں تو یہ اشیاءکی دوکانیں بھی مجبوری میں بند کرنا پڑسکتا ہے ۔

اسلئے کل سے ریاست میں کرفیو پرسختی سے عمل آوری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔س کے علاوہ پٹرول بھی ضروری خدمات والی گاڑیوں کو دینے کافیصلہ کیاگیا ہے۔