نئی دہلی : سرکاری ملکیت والی تیل کمپنیوں نے پکوان گیاس کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ گھریلو سلنڈرس اور کمرشیل سلنڈرس کی نئی قیمتوں پر آج سے اطلاق ہوگیا۔ فی سلنڈر 25 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اُترپردیش کے آگرہ میں 14 کیلوگرام پکوان گیاس سلنڈر 707 روپئے کے بجائے 732 روپئے میں ہوگا۔ بہار میں 25 روپئے اضافہ کے بعد فی سلنڈر کی قیمت 817.50 روپئے ہوگئی ہے۔ اگرچہ گھریلو پکوان گیاس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، تاہم کمرشیل ایل پی جی سلنڈرس میں جو 19 کیلوگرام کے ہوں گے، 6 روپئے کم کئے گئے ہیں۔ اب ان سلنڈرس کو 1572 روپئے کے بجائے 1566 روپئے میں خریدا جاسکتا ہے۔ یکم فروری کو کمرشیل ایل پی جی سلنڈرس کی قیمت میں 190 روپئے کا اضافہ کیا گیا، تاہم گھریلو پکوان گیاس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ ڈسمبر میں 2 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ فی سلنڈر 50 روپئے اضافہ کیا گیا تھا۔ ڈسمبر میں فی سلنڈر 707 روپئے میں دستیاب تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں