پڑوسی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول 22 روپےلیٹر مہنگا

397

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرل کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روہے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 196 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہوگئی ہے۔
خیال رہے حکومت پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ فنڈ کے معطل شدہ پروگرام کی بحالی کے لیے مذاکرات جاری ہے۔

آئی ایم ایف نے نویں جائزہ اجلاس کے دوران آئی ایم ایف پروگرام کے قسط کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کا مطالبہ کیا تھا جن میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ریونیو اکھٹا کرنے کے لیے مختلف ٹیکس اقدامات شامل ہیں۔