پڈوچیری: پڈوچیری کی نئی لیفٹننٹ گورنر تمیلی سائی سندرراجن نے جمعرات کو چیف منسٹر وی نارائن سامی کو 22 فروری کو ایوان اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دی۔گورنر ہاؤس کے پریس ریلیز کے مطابق اپوزیشن کے 14 ارکان نے 17 فروری کو دعویٰ کیا کہ نارائن سامی کی حکومت اقلیت میں آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت اکثریت ثابت کرے اور اس مطالبہ پر انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کے سکریٹری کو ایک میمورنڈم پیش کیا تھا۔قائد اپوزیشن این رنگا سامی کے ساتھ انا ڈی ایم کے قانون ساز پارٹی کے لیڈر اے ایم انبھجگن اور وی سامی ناتھن (بی جے پی کے نامزد ممبر) نے آج لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا۔اس کے بعد نائب گورنر نے 22 فروری کو نارائن سامی کو ایوان اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں