پپ جی کھیلتے کھیلتے پاکستانی خاتون کو نوجوان سے عشق ہوگیا,خاتون چاربچوں کے ہمراہ ہندوستان پہونچی

نئی دہلی:3 /جولائی۔ ( ایجنسیز)عشق ایک ایسا فلسفہ جو نہ ذات ‘دھرم ‘رنگ نسل اورعمر دیکھتا ہے۔ عشق کا ایک ایسا ہی تعجب خیز واقعہ ایک پاکستانی شادی شدہ خاتون اور ایک ہندوستانی نوجوان کا ہے ۔ پاکستانی مسلم خاتون جوچار بچوں کی ماں ہے ۔نوئیڈا(دہلی) میں رہنے والے ایک ہندو نوجوان کے ساتھ روزانہ آن لائن پمپ جی گیم کھیلاکرتی تھی ۔ ک

ھیل کھیل میںدونوں میں والہانہ عشق ہوگیا ۔ خاتون اپنے چاربچوں کو اپنے ہمراہ لے کرنیپال کے راستے ہندوستان کے نوئیڈا پہونچ گئی وہ غیر قانونی طو رپر ہندوستان میںداخل ہوئی تھی ۔ اُس کے نوجوان عاشق سے بالآخر نوئیڈا میں ملاقات ہوئی اوردونوں اورچاربچوں کے ساتھ ایک کرایہ کے مکان میں رہنے لگے ۔

لیکن محلہ و الوں کوخاتون پرشبہہ ہو اتو انھوں نے پولس سے شکایت کردی۔ پولس خاتون کے عاشق سچین اور اس کی معشوقہ کوتلاش کرتے ہوئے ان کے مکان پہونچ گئے ۔ خاتون اور چاربچوں کو حراست میں لے لیا ۔

نوجوان ابوپور ہ کا ساکن بتایاجاتا ہے ۔ اور خاتون کا نام سیما غلام ہے ۔پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔