پٹیالہ میں تشدد کے بعد اب بھی ماحول کشیدہ، شام 6 بجے تک انٹرنیٹ خدمات بند

0 13

پٹیالہ میں شیوسینا ہندوستان اور خالصتان حامیوں کے درمیان تشدد کے بعد علاقے میں حالات ہنوز کشیدہ ہیں۔ پرتشدد تصادم کے بعد ہفتہ کو پنجاب حکومت کے حکم کے مطابق صبح 9.30 بجے سے شام 6 بجے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور سے بند کر دی گئی ہیں۔

پٹیالہ تشدد پر ڈپٹی کمشنر ساکشی ساہنی نے کہا کہ ’’معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، پولیس کارروائی کر رہی ہے، آج 6 بجے تک موبائل انٹرنیٹ خدمات بند رہیں گی تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں سب سے گزارش کروں گی کہ سبھی امن کو برقرار رکھیں۔ یہاں کے حالات قابو میں ہیں اور ہم لگاتار نگرانی کر رہے ہیں۔‘