Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

پٹھان کی جارحانہ اننگز سے انڈیا ليجنڈز کی جیت

IMG_20190630_195052.JPG

ممبئی، 11 مارچ (یواین آئی) تیز گیندباز مناف پٹیل (19 رن پر چار وکٹ) کی شاندار بالنگ کے بعد آل راؤنڈر عرفان پٹھان (ناٹ آؤٹ 57) اور محمد کیف (46) کی شاندار اننگز کے دم پر انڈیا لیجنڈز نے سری لنکا لیجنڈز کو منگل کو یہاں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے تیسرے میچ میں آسانی سے پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔

سری لنکا ليجنڈز نے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 138 رن کا اسکور بنایا لیکن انڈیا ليجنڈز نے خراب آغاز کے باوجود 18.4 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 139 رن کا ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔

انڈیا ليجنڈز کی جانب سے سرکردہ راؤنڈر عرفان پٹھان نے میچ فاتح اننگز کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے۔ پٹھان نے 31 گیندوں کی اپنی جارحانہ اننگز میں چھ شاندار چوکے اور تین بہترین چھکے لگائے۔ کیف نے 45 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔