نئی دہلی: سرکاری تیل کمپنیاں انڈین آئل ، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ نے بدھ کے روز مسلسل چوتھے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ قومی دارالحکومت میں آج ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 81.47 روپے اور ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 91.17 روپے ہے۔

اس دوران ، ملک کے دارالحکومت سمیت تمام میٹرو میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ ہم آْپ کو بتادیں کہ اس وقت دونوں ایندھنوں کی قیمتیں تقریبا ًہر شہر میں اب تک کی سب اونچی سطح پر چل رہی ہیں۔

قیمتوں کو لے کر حتمی فیصلہ پر تبادلہ خیال

پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان ، وزارت خزانہ اب ایکسائز ڈیوٹی کو کم کرنے کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔ اس سے عام آدمی کوآسمان چھوتی قیمتوں سے فوری راحت ملے گی۔ پچھلے 12 مہینوں میں ، مودی سرکار نے دو بار پٹرول ۔ڈیزل پر ٹیکس بڑھایا ہے۔ اس طرح ، جب بھی خام تیل کی قیمت بین الاقوامی مارکٹ میں کم ترین ریکارڈ سطح پر تھی ، تب بھی عام عوام کو پٹرول ڈیزل پر اخراجات کو لیکر کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔

دہلی میں پٹرول 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے ہے فی لیٹر ہے۔
ممبئی میں پٹرول 97.57 روپے اور ڈیزل 88.60 روپے فی لیٹر ہے۔

کولکتہ میں پٹرول 91.35 روپے اور ڈیزل 84.35 روپے فی لیٹر ہے۔
چنئی میں پٹرول 93.11 روپے اور ڈیزل 86.45 روپے فی لیٹر ہے۔
حیدرآبادمیں پٹرول 94.79 روپے اور ڈیزل 88.86 روپے فی لیٹر ہے۔
نوئیڈا میں پٹرول 89.38 روپے اور ڈیزل 81.91 روپے فی لیٹر ہے۔
بنگلور میں پٹرول 94.22 روپے اور ڈیزل 86.37 روپے فی لیٹر ہے۔
بھوپال میں پٹرول 99.21 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر ہے۔
چندی گڑھ میں پٹرول 87.73 روپے اور ڈیزل 81 روپے فی لیٹر ہے
پٹنہ میں پٹرول 93.48 روپے اور ڈیزل 86.73 روپے فی لیٹر ہے۔
لکھنؤ میں پٹرول 89.31 روپے اور ڈیزل 81.85 روپے فی لیٹر ہے۔

در اصل، ہندوستان میں پٹرول۔ ڈیزل کی خوردہ قیمت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پر منحصر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہے تو ہندوستان میں پٹرول ڈیزل سستا ہوگا۔ اگر خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو پٹرول – ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوگا لیکن ایسا ہر بار نہیں ہوتا ہے۔ جب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو ، اس کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا جاتا ہے ، لیکن جب خام تیل کی قیمت کم ہوتی ہے تو ، حکومت اپنی محصول میں اضافے کے لئے صارفین پر ٹیکس عائد کرتی ہے۔