نئی دہلی : گورنر آر بی آئی شکتی کانت داس نے غیرمعمولی بیان دیتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ پٹرول اور ڈیزل پر بالواسطہ ٹیکس میں کمی کریں۔ اگر حکومتیں اِس ہدایت پر عمل کریں تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کافی کمی ہوگی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں مسلسل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میںاضافہ ہورہا ہے۔ اِس سے عوام پر شدید مالی بوجھ عائد ہورہا ہے۔ ٹیکس کی کمی سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ پٹرول راجستھان کے بشمول کئی ریاستوں میں 100 روپئے فی لیٹر سے فروخت کیا جارہا ہے۔ نیپال کی سرحد سے متصل ہندوستانی علاقوں کے عوام سرحد پار کرکے نیپال سے پٹرول خرید رہے ہیں۔ اپنی گاڑیوں میں پٹرول ڈالنے کیلئے پڑوسی ملک نیپال کی سرحد عبور کررہے ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں