نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کو مسلسل آٹھویں روز اضافہ کیا گیا۔ جنوری اور فبروری میں مجموعی طور پر 20 روز پٹرول مہنگا ہوا لیکن اتنے دنوں میں ہی یہ 5.48 روپئے مہنگا کردیا گیا۔ پٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ نئے سال میں ڈیزل 20 دنوں میں 5.90 روپئے مہنگا ہوچکا ہے۔ ممبئی اور ملک کے لگ بھگ تمام شہروں میں عوام ایندھن کی قیمتوں پر فکرمند ہیں۔ راجستھان کے بعض علاقوں میں تو پٹرول کی قیمت 100 روپئے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں