نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں نرمی آنے کے بعد ہفتے کے روز گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن استحکام رہا۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔پندرہ دن کے استحکام کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو ان میں کمی کی۔ رادجدھانی دہلی میں پٹرول 90.40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 80.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔ اس سے قبل دونوں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل 15 دن تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ، ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ کی جاتی ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں