۔500 دکانیں خاکستر‘کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

ممبئی :مہاراشٹرا کے پونے میںواقع کیمپ علاقے میں موجود فیشن اسٹریٹ مارکیٹ میں زبردست آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ مارکیٹ کی تقریباً سبھی دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی دمکل کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ اس حادثے میں تاحال کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔خبروں کے مطابق فیشن اسٹریٹ میں 500 سے زائد دکانیں ہیں جو خاص کر کپڑے کے جوتے اور دیگر سامان بناتے ہیں۔ اس دوران پونے کینٹمنٹ بورڈ کے سی ای او امت کمار نے کہا کہ اچانک لگی آگ کے سبب پوری فیشن اسٹریٹ جل گئی۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔فائر بریگیڈ کے افسر کے مطابق کینٹمنٹ ایریا سے رات 9.30 بجے مدد کے لیے کال آیا تھا۔ آگ تیزی سے پورے بازار میں پھیل چکی تھی۔ 50 سے زائد فائر بریگیڈ گاڑیوں، 16 فائر ٹنڈروں اور 10 دیگر افسران مقامی افراد کے ساتھ آگ بجھانے میں لگ گئے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً سوا ایک بجے حالات پر قابو پایا جا سکا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں